بحرین اور کویت پر ایرانی حملے ریاستی خود مختاری کی خلاف ورزی‘، سعودی عرب کی مذمت
بیان میں ایران کو اس کی مسلسل جارحیت کے نتائج کا ذمہ دار ٹہرایا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر ایران کے بار بار حملوں کی شدید مذمت کی ہے، انہیں ریاستی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں ایران کو اس کی مسلسل جارحیت کے نتائج کا ذمہ دار ٹہرایا، خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
سعودی عرب نے کویت اور بحرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،خود مختاری کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
یاد رہے ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے دعوی کیا تھا کہ اس نے بدھ کو بحرین اور کویت میں امریکہ کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
کویت اور بحرین کا کہنا تھا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام ’دشمن‘ کے میزائل اور ڈرون حملوں سے نمٹ رہے ہیں۔
