Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش، فریقین سے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عمل درآمد کی اپیل

دفتر خارجہ نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت وعدوں کی پاسداری کریں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تنازعے کا دوبارہ بھڑک اٹھنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔‘
بدھ کو پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں دونوں ممالک کا نام لیے بغیر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔
بیان کے مطابق ’تمام فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہو۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’خطے میں پائیدار امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مسلسل روابط، مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔‘
بیان کے مطابق ’دفتر خارجہ نے تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں، کیونکہ یہ مفاہمتی یادداشت خطے اور اس سے آگے باہمی افہام و تفہیم، احترام اور مشترکہ خوش حالی کی مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔‘
اسی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار آئندہ بھی ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔‘

شیئر: