Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی امریکہ کے یوم آزادی پر صدر ٹرمپ کو مبارکباد

امریکی حکومت اور عوام کی ترقی اورخوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی قیادت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ کی اچھی صحت، خوشی، امریکی حکومت اور عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شاہ سلمان نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں جاری ترقی کی تعریف بھی کی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الگ پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یوم آزادی پر مبارکباد دی۔ امریکی حکومت اور عوام کی مستقل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

شیئر: