Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، امریکہ، ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

شپزادہ فیصل بن فرحان نے مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی حالیہ ڈیولپمنٹ خصوصا قطر میں ہونے والے مذاکرات کے نئے دور کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات میں ’مثبت پیش رفت‘ پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ مذاکرات سے خطے میں تنازعات کا پرامن اور جامع حل نکلے گا۔
پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال خصوصا دوحہ میں ثالثی کے حالیہ دور پر تبادلہ خیال کیا اور مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں بھی بات چیت جاری رہے گی۔
سعودی وزیر خارجہ نے مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کی کوششوں، پختہ عزم، بات چیت کو آگے بڑھانے اور خطے میں دیرپا امن کے حوالے سے مسلسل کردار کو سراہا۔
یاد رہے جون میں امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے عبوری معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو کھولنا اور 60 دنوں کے اندر مستقل امن معاہدے کے لیے بات چیت کا فریم ورک طے کرنا تھا۔

 

شیئر: