Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سجل علی کی ساحلِ سمندر پر ’بولڈ‘ تصاویر کی تعریف اور تنقید بھی

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر کو غیر معمولی حد تک بولڈ قرار دیا (فوٹو: انسٹاگرام)
پاکستان کی مقبول اداکارہ سجل علی کی ساحلِ سمندر پر لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں ان کے انداز کو لے کر صارفین کی آرا دو مختلف گروپوں میں تقسیم دکھائی دیتی ہیں۔
سجل علی کو پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے مداحوں میں مقبول ہیں۔
حالیہ برسوں میں وہ اپنے فیشن سٹائل میں بھی نئے تجربات کرتی نظر آ رہی ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آتی رہی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنی چھٹیوں کے دوران ساحلِ سمندر سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
پوسٹ کی گئی ان تصاویر میں وہ بیچ ڈریس (سارونگ) میں ملبوس نظر آئیں۔
انہوں نے اپنے لباس کے ساتھ زیورات بھی استعمال کیے۔ سجل علی کی یہ تازہ تصاویر وائرل ہیں اور صرف ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر اب تک تین لاکھ 91 ہزار سے زائد لائیکس آچکے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر مختلف قسم کا ردعمل سامنے آرہا ہے تاہم شوبز شخصیات نے بھی دلچسپ انداز میں اداکارہ کی تعریف کی ہے۔ بعض صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے سجل علی کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ’پُرکشش‘ قرار دیا، جبکہ مایا علی نے انہیں ’خوبصورت‘ لکھ کر سراہا۔
دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر کو غیر معمولی حد تک بولڈ قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسے لباس پہننے کے بعد وہ پہلے جیسی خوبصورت بھی نہیں لگتیں۔‘
 

شیئر: