Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مواسم خیرات العلا‘: مملکت کے قدیم شہر میں موسمِ گرما کے پھلوں کا فیسٹیول جاری

’مواسم خیرات العلا‘ فیسٹیول موسم گرما کے پھلوں کے سیزن میں ایک اقتصادی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ’مواسم خیرات العلا‘ (العلا کی موسمی برکات) فیسٹیول منشیہ زرعی فارم مارکیٹ میں جاری ہے جہاں مقامی کاشتکار اپنی پیداوار براہ راست صارفین تک پہنچا رہے ہیں۔
فیسٹیول میں العلا کے باغات سے حاصل ہونے والے سیزنل پھل جن میں انجیر، انگور، آم اور انار شامل ہیں فروخت کے لیے موجود ہیں۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے مقامی پیداوار کی مارکیٹ میں موجودگی مضبوط بنانے اور براہ راست فروخت کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔
فیسٹیول انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام، العلا کی زرعی پیداوارکی مارکیٹنگ اور فوڈ انڈسٹری کے درمیان موثر رابطے کی شاندار کاوش ہے جس سے زرعی ویلیو چین مضبوط ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ مل رہا ہے جو مقامی معیشت کے لیے بھی تقویت کا باعث ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق العلا کے فارم ہر برس چار ہزار سے 900 ٹن سے زیادہ موسم گرما کے پھل پیدا کرتے ہیں۔ کمشنری میں سات ہزار سے زیادہ فارمز اور باغات ہیں جہاں پانچ ہزار کے قریب کسان کام کرتے ہیں۔

قدرتی ماحول اور نسل درنسل منتقل ہونے والے زرعی تجربے نے العلا کی زرعی پیداوار کو معیار، تنوع اور شہرت کے حساب سے منفرد مقام دلایا ہے۔
گرمیوں کے موسم کے پھلوں کے اس فیسٹیول کا انعقاد، پائیدار زرعی ترقی، مقامی معیشت کے فروغ اور کسانوں و کاروباری افراد کو العلا کی زرعی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

 

شیئر: