Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے کوششیں، سعودی ادارے کی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت

یہ ایک عالمی اقدام ہے جو تین بنیادی ستونوں یعنی قانونی ضوابط، گورننس، اور تکنیکی شراکت پر مبنی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ ریجن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے نیو یارک میں واقع اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ’پائیدار ترقی کے اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم 2026‘ کے موقع پر پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی سطح پر نافذ کرنے کا اپنا تجربہ پیش کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ’ٹرانسفارمیشن فرام دی گراؤنڈ اپ ایکٹنگ ایٹ دی لوکل لیول‘ کے سیشن کے دوران اتھارٹی نے مدینہ میں شہری ترقی کو فروغ دینے اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے ڈیٹا کے بہترین استعمال کو اجاگر کیا۔
ڈیٹا اور انوویشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انجینیئر عبدالرحمٰن ابراہیم نے بتایا کہ مدینہ اتھارٹی نے محض بڑے اعدادوشمار پر انحصار کرنے کے بجائے محلے کی سطح پر تفصیلی ڈیٹا حاصل کرنے کا طریقہ کار اپنایا ہے۔
اس تبدیلی کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں رہ جانے والی پوشیدہ خامیوں کو سمجھنے، ثبوت و حقائق کی بنیاد پر درست فیصلے کرنے اور کسی کو بھی پیچھے نہ چھوڑنے کے بنیادی اصول کو عملی جامہ پہنانے میں بڑی مدد ملتی ہے۔
اس تقریب میں اتھارٹی نے شہر کے اس نظام کو بھی پیش کیا جس کے تحت شہری ڈیٹا کا جامع تجزیہ کر کے اسے پائیدار ترقی کے عالمی اہداف سے جوڑا گیا ہے۔
مدینہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داری میں الائنس آف ایکٹرز قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔
یہ ایک عالمی اقدام ہے جو تین بنیادی ستونوں یعنی قانونی ضوابط، گورننس، اور تکنیکی شراکت پر مبنی ہے۔
اس اقدام کا مقصد قوانین اور پالیسیوں میں ہم آہنگی لانا، گورننس کے فریم ورک بنانا اور ایسے تکنیکی وسائل فراہم کرنا ہے جن سے شہروں کے لیے سرکاری رپورٹوں اور محلے کی سطح پر موجود واقعی صورت حال کے فرق کو ختم کرنا آسان ہو جائے۔ اس طرح یہ قدم پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو تیز تر بنانے، تجربات کے تبادلے اور دنیا بھر کے شہروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

شیئر: