Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’طبیعت کیسی ہے آپ کی‘، صحت پر قیاس آرائیوں کے بعد سلمان خان کا ردعمل

چند قبل سامنے آنے والی تصاویر کے بعد کہا جا رہا تھا کہ شاید وہ بیمار ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
بالی وڈ اداکار سلمان خان نے ان لوگوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے جو ان کی نئی ویڈیو اور تصویروں پر تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔
دو روز قبل ہی سامنے آنے والی تصویروں کے بعد فینز نے پوچھنا شروع کر دیا تھا کہ ’کیا وہ بیمار ہیں۔‘
ٹریبیون انڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر چھڑنے والی یہ بحث طویل ہونے کے بعد سلمان خان نے کچھ ایسے انداز میں اس پر بات کی ہے جس کو انڈین میڈیا ’کرپٹک پوسٹ‘ قرار دے رہا ہے۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اداکار نے اپنی نئی تصاویر شامل کرتے ہوئے کیشپن میں فقط اتنا لکھا ہے کہ ’آپ لوگوں کی طبعیت کیسی ہے۔‘
تاہم پوسٹ میں ایسی کوئی وضاحت شامل نہیں جس میں ان پچھلی تصویروں کا ذکر ہو جو وائرل ہوئیں اور ان کی صحت کے حوالے قیاس آرائیاں ہوئیں۔
نئی تصویریں دیکھنے اور سوالیہ قسم کے کیپشن کو پڑھنے کے بعد فینز کچھ مطمئن دکھائی دیتے ہیں اور اس پیغام کو ٹرولنگ کے خاتمے کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔
خیال رہے سلمان خان نے دو تین روز قبل ایک عوامی تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں بقول فینز کے وہ ’خاصے بدلے ہوئے‘ دکھائی دیے تھے۔
ممبئی میں ’سلم ری ہیبیلیٹیشن اتھارٹی کے زیراہتمام ہونے والی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اتھارٹی کے نئے ڈیٹا کلیکشن اینڈ ویریفیکیشن سپورٹ سینٹر (آئی ٹی سرور روم) کا افتتاح کیا۔
تقریب کے دوران انہوں نے 50 سے زائد مستحق خاندانوں میں مستقل رہائش کے گھروں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔
اداکار نے اتھارٹی کے حکام سے ملاقات کی، جاری منصوبوں پر بریفنگ لی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کچی آبادیوں کی بحالی کے اقدامات کو سراہا۔
تاہم تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر سلمان خان کی تصاویر اور ویڈیوز نے ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

مداحوں نے محسوس کیا ہے کہ 60 سال کے اداکار کی ظاہری شکل ان کی حالیہ عوامی تقریبات کے مقابلے میں خاصی مختلف دکھائی دے رہی ہے۔ ہلکے زیتونی رنگ کی قمیض اور کلین شیو لُک میں نظر آنے والے سلمان خان کو دیکھ کر کئی صارفین نے ان کی صحت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ’سلمان خان بیمار لگ رہے ہیں، اللہ انہیں صحت دے۔‘ ایک اور مداح نے تبصرہ کیا کہ ’میرا ہیرو بوڑھا ہو رہا ہے۔‘ جبکہ ایک صارف نے سوال کیا کہ ’بھائی کو کیا ہو گیا؟‘ کئی مداحوں نے بڑھتی عمر کے اثرات پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
تاہم نئی پوسٹ میں کافی مطمئن بااعتماد اور ویسے ہی لگ رہے ہیں جیسا کہ فینز ان کو دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان میں انہوں نے سٹائلش قسم کی ہیٹ پہن رکھی ہیں۔
اس کے ساتھ بحث کا رخ بدل گیا اور فینز نے خیالات کا اظہار شروع کیا اور زیادہ تر نے ان کی حسِ مزاح کو سراہا۔

شیئر: