بالی وُڈ کے سپرسٹار اداکار سلمان خان ایک حالیہ عوامی تقریب میں شرکت کے بعد توجہ کا مرکز ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان ان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق اداکار کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد متعدد مداحوں نے ان کی بدلی ہوئی شخصیت اور ظاہری شکل پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
سلمان خان نے جمعے کو ممبئی میں ’سلم ری ہیبیلیٹیشن اتھارٹی’ (ایس آر اے) کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اتھارٹی کے نئے ڈیٹا کلیکشن اینڈ ویریفیکیشن سپورٹ سینٹر (آئی ٹی سرور روم) کا افتتاح کیا۔
مزید پڑھیں
تقریب کے دوران انہوں نے 50 سے زائد مستحق خاندانوں میں مستقل رہائش کے گھروں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔
اداکار نے اتھارٹی کے حکام سے ملاقات کی، جاری منصوبوں پر بریفنگ لی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کچی آبادیوں کی بحالی کے اقدامات کو سراہا۔
تاہم تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر سلمان خان کی تصاویر اور ویڈیوز نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مداحوں نے محسوس کیا ہے کہ 60 سال کے اداکار کی ظاہری شکل ان کی حالیہ عوامی تقریبات کے مقابلے میں خاصی مختلف دکھائی دے رہی ہے۔ ہلکے زیتونی رنگ کی قمیض اور کلین شیو لُک میں نظر آنے والے سلمان خان کو دیکھ کر کئی صارفین نے ان کی صحت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔
Salman bhai ne ye kaisa look bana liya hai?
Iss look mein salman bhai ka age clearly dikh raha hai, esse acha beard rakho bhai atleast beard acha lagta hai.#SalmanKhan pic.twitter.com/c7avuMQW0T
— Basant Khiladi (@Bas_AKKiann) July 19, 2026
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ’سلمان خان بیمار لگ رہے ہیں، اللہ انہیں صحت دے۔‘ ایک اور مداح نے تبصرہ کیا کہ ’میرا ہیرو بوڑھا ہو رہا ہے۔‘ جبکہ ایک صارف نے سوال کیا کہ ’بھائی کو کیا ہو گیا؟‘ کئی مداحوں نے بڑھتی عمر کے اثرات پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
The reporters were just about to ask Bhai about Matrubhumi.
Before they could even speak, #SalmanKhan smiled and said,
"Ask me anything not that one question."Bhai knew exactly what was coming pic.twitter.com/7vBMXgpaKa
— Sohail. (@BeingSohail__) July 17, 2026
تقریب کے دوران سلمان خان خوش گوار موڈ میں دکھائی دیے اور صحافیوں سے بھی ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’مجھ سے کچھ بھی پوچھ لیں، بس وہ ایک سوال نہ کریں، اسے پوچھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔‘ ان کا اشارہ اپنی آئندہ فلم ’ماتروبھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘ کی جانب تھا، جس کی ریلیز میں تاخیر کے باعث حالیہ دنوں میں خبریں سامنے آرہی ہیں۔
The reporters were just about to ask Bhai about Matrubhumi.
Before they could even speak, #SalmanKhan smiled and said,
"Ask me anything not that one question."Bhai knew exactly what was coming pic.twitter.com/7vBMXgpaKa
— Sohail. (@BeingSohail__) July 17, 2026












