Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں مینگروو کے 23 ملین پودے جو ماحولیاتی پائیداری کو بڑھا رہے ہیں

جازان کی ساحلی پٹی کے ساتھ مینگروو کے جنگلات قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں، جو ساحلی ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق مینگروو ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر جو ہر برس 26 جولائی کو منایا جاتا ہے،عالمی سطح پر بھی ان جنگلات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور سمندری پناہ گاہوں کے تحفظ میں بھی مینگروو کا کردار ہے۔
قومی شجرکاری پروگرام کے تحت جازان ریجن کے ساحلی علاقوں میں 23 ملین سے زائد مینگروو کے پودے لگائے جا چکے ہیں جن سے نہ صرف سبزے کے احاطے میں اضافہ ہوا بلکہ ساحلی ماحول اور قدرتی ماحولیاتی نظام بھی بہتر ہوا ہے۔
 مینگروو کے درخت مٹی کو پانی کے بہاؤ سے محفوظ رکھتے ہیں، فضا سے کاربن ڈائی اکسائیڈ کو جذب کرنے کی مثالی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔

مینگروو جنگلات مختلف اقسام کے جانداروں کی افزائش اور بقا کے لیے بھی اہم ہیں۔ مختلف ممالک اور براعظموں سے نقل مکانی کرکے آنے والے پرندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ اور غذائی وسائل فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

مملکت ان کی ماحولیاتی اور اقتصادی اہمیت کے باعث ماحولیاتی اقدامات کے ذریعے مینگروو جنگلات کے رقبے میں مسلسل اضافہ کرنے اور ان کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ کوششیں آنے والی نسلوں کے لیے قدرتی وسائل کے تحفظ میں معاون ہیں۔

 

شیئر: