افغان طالبان حکومت نے اقوامِ متحدہ کے دو گرفتار اہلکار رہا کر دیے
جمعرات 20 اگست 2026 14:37
اقوامِ متحدہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے مشن کے دو افغان اہلکاروں کو ملک کے خفیہ ادارے نے گرفتار کر لیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے مشن کے دو اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابقق افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے ایک ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ اس ان دو اہلکاروں کو جنہیں 9 اگست کو ملک کے خفیہ ادارے نے حراست میں لیا تھا، رہا کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں اہلکار بظاہر خیریت سے ہیں۔
خیال رہے اقوامِ متحدہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے مشن کے دو افغان اہلکاروں کو ملک کے خفیہ ادارے نے گرفتار کر لیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دفتر نے مطالبہ کیا تھا کہ زیرِ حراست اہلکاروں کی خصوصی حیثیت کا احترام کیا جائے۔
گوتریس کے ترجمان فرحان حق نے کہا تھا کہ ’ہمیں ان کے خلاف الزامات سے آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ہمیں ان سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ طالبان حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ اور اس کے اہلکاروں کو حاصل مراعات اور استثنیٰ کا احترام یقینی بنائیں۔