جازان میں 400 سے زائد نوجوانوں کو بااختیار کے لیے ’فیوچر سکلز‘ منصوبہ
اس پروجیکٹ میں نوجوانوں کے لیے مخصوص 12 اقدامات فراہم کیے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
جازان میں الرواد یوتھ ایسوسی ایشن ’فیوچر سکلز‘ نامی ایک پروجیکٹ چلا رہی ہے جس کا مقصد نوجوان مرد و خواتین کو علم اور ہنر فراہم کرنا ہے جو کہ مستقبل کے لیے ضروری ہوں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس پروجیکٹ میں نوجوانوں کے لیے مخصوص 12 اقدامات فراہم کیے گئے ہیں جن میں تعلیم، عملی تجربے اور پریکٹیکل ایپلی کیشن کا امتزاج شامل ہے۔
اس وقت 400 سے زائد نوجوان مرد و خواتین اس پروجیکٹ کے پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں اور ایسی تعلیمی سرگرمیوں اور تربیتی مراحل سے گزر رہے ہیں جو ان کی ڈیجیٹل، ذاتی اور قیادت کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
یہ پروگرام شرکاء کو مواقع کی نشاندہی کرنے، نئے خیالات کو سوچنے اور عملی تجربات کے ذریعے اپنے علم کو استعمال میں لانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔
یہ پروجیکٹ ان وسیع تر یوتھ پروگراموں کا حصہ ہے جن کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں سیکھنے، آگے بڑھنے اور فعال شرکت کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔
یہ پروجیکٹ ’سالم بن محفوظ فاؤنڈیشن‘ کے تعاون اور سرپرستی میں 12 شریک تنظیموں کی شراکت داری کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔
