Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کا 135 برس پرانا بازار العارضہ، مقامی ثقافتی ورثے کا مرکز

یہ بازار جازان ریجن بھر کے رہائشیوں، کسانوں، دستکاروں اور خریداروں کے ملنے کا ایک اہم مرکز رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
العارضہ کی روایتی مارکیٹ ہر جمعرات کو جازان ریجن کی العارضہ گورنریٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ مارکیٹ محض خریداری سے ہٹ کر ایک ایسا تجربہ فراہم کرتی ہے جو آنے والوں کو مقامی زندگی اور اس کے سماجی، دستکاری اور زرعی ورثے کو قریب سے دیکھنے کا موقع دیتا ہے۔
135 برس سے زیادہ قدیم یہ بازار جازان ریجن کے رہائشیوں، کسانوں، دستکاروں اور خریداروں کے ملنے کا ایک اہم مرکز رہا ہے۔
زرعی مصنوعات، دستکاریاں، غذائی اشیاء اور روایتی لباس یہاں ساتھ ساتھ نمائش کے لیے رکھے جاتے ہیں جو العارضہ گورنریٹ کی شناخت اور ثقاقتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔
بازار کی سیر وزیٹرز کو دستکاروں کی تیار کردہ ہاتھ کی مصنوعات، برتن، ٹوکریاں اور روایتی اوزار دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

بازار میں کسان اپنی سیزنل پیداوار پیش کرتے ہیں جبکہ دکاندار شہد، سعودی کافی، مصالحہ جات، خوشبودار پودے اور علاقے کے کھانوں و روزمرہ کی زندگی سے جڑی دیگر مصنوعات فروخت کرتے ہیں۔

اپنی متنوع اشیاء کے ساتھ یہ بازار آنے والوں کے تجربے کو یادگار بناتا ہے اور ساتھ ہی گورنریٹ کے ثقافتی و معاشی اثاثوں کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ دیہی سیاحت کو مقامی ورثے اور زرعی مصنوعات سے بھی باہم جوڑتا ہے۔

 

شیئر: