Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وصل کمیونٹی جو طلبا کو میڈیا سکلز کی تربیت دیتی ہے

وصل کمیونٹی نے ’میڈیا سکِلز ویک‘ انیشیٹیو مکمل کیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
 سعودی عرب میں وصل کمیونٹی نے ’میڈیا سکِلز ویک‘ انیشیٹیو مکمل کیا ہے جو ریاض کے ’پیور مائنڈز سٹوڈیوز‘ میں 13 سے 18 جولائی کے درمیان منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام کا ہدف یونیوسٹی کے طلبا تھے جو مواصلات اور میڈیا میں خصوصی مطالعہ کر کے سند لیں گے اور جو جاب مارکیٹ میں ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے اپنی عملی مہارتوں کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس انیشیٹیو میں ایک ہزار طلبا نے خود کو رجٹسر کرایا اور انھیں ورکشاپس میں میڈیا اور کمیونیکیشن کے ماہرین کی زیرِ قیادت 20 گھنٹے سے زیادہ کی خصوصی تربیت دی گئی۔
ان ورکشاپس میں جن موضوعات پر تفصیلی بات ہوئی ان میں ماجد الغامدی نے ’سپوکس پرسن سکِلز‘ اور میڈیا کے سامنے آنے کے موضوع پر طلبا کو اہم نکات سمجھائے جبکہ عبدالرحمٰن السلطان نے سٹریٹیجک کمیونیکیشن، ولید الحربی نے میڈیا کونٹینٹ کو تیار کرنے کے طریقے اور مینیجمنٹ، نجلا القطیبی نے انٹرنل کمیونیکیشن، سعد مؤمن نے میڈیا پروڈکشن: تحریر سے اشاعت تک، اور عبداللہ الزرزور نے کارپوریٹ آڈیو آئڈینٹیٹی پر طلبہ سے بات چیت کی۔

میڈیا اور کمیونیکیشن کے ماہرین کی سربراہی میں خصوصی تربیت دی گئی۔(فوٹو: عرب نیوز)

وصل کمیونٹی کے سی ای او محمد الرزقی نے کہا کہ یہ انیشیٹیو اس بات کا عکاس ہے کہ عوام کو بااختیار بنانا مؤثر کمیونیکیشن کے لیے بہت ضروری ہے اور ٹیلنٹ کی تعمیر کے بعد ہی مضبوط کونٹینٹ کا آغاز ہو سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’میڈیا سکِلز ویک‘ کے ڈیزائن کے پسِ پردہ حکمت یہ تھی کہ علم کو پریکٹس کے ساتھ منسلک کر دیا جائے۔ ’پُرعزم طلبہ اور گریجویٹس کے زیادہ تعداد میں یہاں آنے پر ہمیں فخر ہے اور مستقبل میں ہم ان سے بھی زیادہ مؤثر پروگرام پیش کرنے کے منتظر ہیں۔

وصل کمیونٹی پروفیشنل افراد کا ایک غیر نفع بخش نیٹ ورک ہے (فوٹو: عرب نیوز)

وصل کمیونٹی پروفیشنل افراد کا ایک غیر نفع بخش نیٹ ورک ہے جسے ھاوی پلیٹ فارم کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے۔ یہ وژن 2030 کے زیرِ اہتمام ’کوالٹی آف لائف پروگرام‘ ہے جو کئی مختلف شعبوں سے کارپوریٹ کمیونیکیشن، میڈیا اور مارکٹنگ کے پیشہ ور افراد کو اکٹھا کرتا ہے۔
 کمیونٹی ان پروگراموں کو ترتیب، ماہرین کو ایک جگہ لانے، اور دیگر منصبوں کو دیکھتی ہے تاکہ شرکا کی مہارتوں کو بڑھایا جا سکے اور سعودی عرب میں میڈیا کے شعبے میں پروفیشنلزم کی سطح کو بلند کیا جائے۔

 

شیئر: