Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ کا رغدان پارک: قدرتی ماحول کے تحفظ کے ساتھ سیاحتی ترقی کا منفرد نمونہ

​الباحہ ریجن میں واقع رغدان پارک سیاحت کی ترقی اور قدرتی و ماحولیاتی ماحول کے تحفظ کی بہترین مثال ہے۔
یہاں موجود گھنے جونیپر کے درخت، نباتات اور قدرتی مناظر کے عین درمیان تفریحی منصوبے رہائشیوں اور سیاحوں دونوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ درخت قدرتی سایہ دینے کے ساتھ ساتھ سبزے کے درمیان بیٹھنے اور پُرسکون لمحات گزارنے کے لیے جگہ بھی مہیا کرتے ہیں۔
الباحہ میونسپلٹی نے پارک میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے دوران یہاں موجود گھنے درختوں، ان کے پھیلاؤ اور ترتیب کو خاص اہمیت دی ہے۔
جونیپر کے درختوں کے درمیا ن سے گزرنے والے بل کھاتے راستے اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ وہ زمین کی قدرتی ساخت اور درختوں کی ترتیب کے عین مطابق ہوں تاکہ یہاں آنے والے سیاح ارد گرد کی ہریالی کو نقصان پہنچائے بغیر پارک کی سیر اور یہاں موجود سہولتوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔
گھنے جونپیر کے درختوں کی قدرتی چھتری یہاں آنے والوں کو سایہ فراہم کرتی ہے۔ ان درختوں کی شاخیں واک ویز اور بیٹھنے کی جگہوں کے ساتھ پھیلی ہوئی ہیں جو فوٹوگرافی کے شوقین افراد کو متوجہ کرتی ہیں۔ 
پارک کے قدرتی ماحول کی دیکھ بھال کے ساتھ اس کی وادیوں اور آبی گزرگاہوں کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے دوران ان راستوں کو محفوظ رکھا گیا ہے۔

اس کے ساتھ میونسپلٹی پودوں کے تحفظ اور ان میں اضافے کے لیے پائیدار آبپاشی کے طریقے استعمال کر رہی ہے۔

شیئر: