Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صاف ستھری ہوا اور شفاف آسمان: العلا کے ماحولیاتی وژن کی پہچان

مرایا ہال، العلا گورنریٹ میں سب سے نمایاں مقامات میں سے ایک ہے (فوٹو: ایس پی اے)
العلا کا متنوع جغرافیائی منظر نامہ پہاڑوں، وادیوں، قدرتی محفوظ پناہ گاہوں، صحراؤں، نخلستانوں اور رہائشی علاقوں پر مشتمل ہے، قدرتی مناظر اور روزمرہ کی زندگی کا ایک دلکش امتزاج پیش کرتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق صاف ہوا کا عالمی دن جو ہر سال سات ستمبر کو منایا جاتا ہے، کے موقع پر ہوا کے معیار کو برقرار رکھنے، نباتاتی احاطے کو وسعت دینے اور زہریلی گیسوں کے اخراج اور روشنی کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
صاف شفاف آسمان العلا کی ایک نمایاں پہچان ہے۔ دن کے وقت یہ پہاڑوں، وادیوں اور نخلستانوں کے وسیع و عریض مناظر پیش کرتا ہے جبکہ رات کے وقت روشنی کی آلودگی کم ہوتی ہے جس سے تاروں اور دیگر آسمانی اجرام کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
پودے بھی العلا کی ماحولیاتی کاوشوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ عوامی مقامات پر شجرکاری، زمین کی بحالی اور جنگلات اگانے کے منصوبے نباتاتی احاطے کو بحال کرنے اور سبزہ زاروں کو وسعت دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ مقامی رہائشیوں اور طلبہ کی شمولیت سے جاری کمیونٹی اقدامات ماحولیاتی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دیتے ہیں۔

ماحولیاتی نگرانی بھی اس سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مدینہ منورہ ریجن میں نیشنل سینٹر فار انوائرمینٹل کمپلائنس العلا میں ہوا کے معیار کی نگرانی کرتا ہے جسے مخصوص سٹیشنوں اور جدید آلات کی مدد حاصل ہے جو آلودگی، ماحولیاتی خطرات، پانی کے معیار اور شور کی سطح کی باقاعدہ نگرانی کرتے ہیں۔

ہوا کے معیار کی نگرانی اور زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی سے لے کر شجر کاری اور نباتات کی بحالی تک کے یہ تمام تر اقدامات العلا کے قدرتی منظر نامے کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ صاف ستھری ہوا اور شفاف آسمان ہمیشہ اس کی نمایاں پہچان بنے رہیں۔

 

شیئر: