سعودی ولی عہد سے شاہ اردن کا رابطہ، مملکت کے خلاف حوثیوں کے حملوں کی مذمت
تمام خطرات سے نمنٹے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران شاہ اردن نے مملکت کے خلاف حوثی ملیشیا کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے اردن کی جانب سے مملکت کی سلامتی، اس کے شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کو درپیش تمام خطرات سے نمنٹے کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا۔
کے ساتھ مملکت کے وسائل کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا۔
یاد رہے یہ رابطہ ایسے وقت ہوا ہے جب سعودی عرب کے شہری انفراسٹرکچر، خصوصاً وسطی اور مشرقی علاقوں کے ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
