سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ریاض میں شام کے صدر احمد الشرع نے ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور شام کے تعلقات، تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ، مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے امید افزا مواقع پر بات کی گئی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ولی عہد سے ریاض میں امریکی سینیٹر کرس مرفی کی ملاقاتNode ID: 909120
ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ریاض میں شامی سفارتخانے کے ناظم الامور محسن مھباش بھی ملاقات میں موجود تھے۔
یاد رہے کہ شام کے صدر سرکاری دورے پر منگل کو سعودی عرب پہنچے، شامی وزیرِ خارجہ اسعد حسن الشیبانی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
— واس الأخبار الملكية (@spagov) October 6, 2026
مملکت آمد پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا۔
علاوہ ازیں شام کے صدر احمد الشرع مختصر دورے کے بعد مملکت سے روانہ ہوگئے، ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر عہدیداروں نے انہیں رُخصت کیا۔











