سعودی ولی عہد سے ریاض میں امریکی سینیٹر کرس مرفی کی ملاقات
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو ریاض میں امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن سینیٹر کرس مرفی نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔
