کے ایس ریلیف کی جانب سے پورٹ سوڈان میں یورولوجیکل سرجری کا رضاکارانہ منصوبہ
جمعہ 16 اکتوبر 2026 10:46
مہم کے دوران سینٹر کی رضاکار طبی ٹیم نے 50 مریضوں کا معائنہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) نے سوڈان کے شہر پورٹ سوڈان میں یورولوجیکل سرجری کے لیے ایک رضاکارانہ طبی منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق 10 سے 17 اکتوبر 2026 تک جاری رہنے والے اس منصوبے میں مختلف طبی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 14 رضاکار شامل ہیں اور اسے العلاجی چیریٹی ایسوسی ایشن فار پیشنٹ ٹریٹمنٹ کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے۔
مہم کے دوران سینٹر کی رضاکار طبی ٹیم نے 50 مریضوں کا معائنہ کیا، 32 کامیاب سرجریاں کیں اور 30 نسخے جاری کیے۔
یہ منصوبہ ان انسانی، امدادی اور رضاکارانہ کوششوں کا حصہ ہے جو سعودی عرب کے ایس ریلیف کے ذریعے سوڈان کے شعبہ صحت کی حمایت کرنے اور مختلف سوڈانی ریاستوں میں متاثرہ اور ضرورت مند آبادی کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے فراہم کرتا ہے۔
