کے ایس ریلیف کی جانب سے تنزانیہ میں اوپن ہارٹ سرجری پروجیکٹ کا آغاز
سینٹر کی رضاکار طبی ٹیم نے اوپن ہارٹ کی 29 سرجریاں کیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) نے چار سے 11 ستمبر 2026 تک تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے ایک رضاکارانہ طبی منصوبے پر عمل درآمد کیا جس میں مختلف طبی شعبوں کے 20 رضاکاروں نے شرکت کی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مہم کے دوران سینٹر کی رضاکار طبی ٹیم نے اوپن ہارٹ کی 29 سرجریاں کیں جو تمام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئیں۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کے ان رضاکارانہ طبی منصوبوں کا تسلسل ہے جو اس کے انسانی امدادی ادارے کے ایس ریلیف کے ذریعے کئی ممالک میں کم آمدنی والے افراد اور خاندانوں کی مدد کے لیے چلائے جا رہے ہیں۔
