کے ایس ریلیف کی جانب سے امدادی پروگرام کے تحت 550 فوڈ باسکٹس کی تقسیم
کے ایس ریلیف نے یمن کی مارب گورنریٹ میں 12 ٹینٹ اور 23 شیلٹر کٹس تقسیم کیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) نے اتوار کے روز یمن کے گورنریٹ حضرموت میں امدادی پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں 550 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جن سے تین ہزار 850 افراد مستفید ہوئے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ امداد دنیا بھر میں ضرورت مند اور متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اپنے فلاحی ادارے کے ایس ریلیف کے ذریعے کی جانے والی ریلیف اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
دوسری جانب کے ایس ریلیف نے یمن کی مارب گورنریٹ میں 12 ٹینٹ اور 23 شیلٹر کٹس تقسیم کیں۔
یہ امداد یمنی عوام کو درپیش انسانی بحران کے جواب میں ان کی مدد کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اپنے فلاحی ادارے کے ایس ریلیف کے ذریعے کی جانے والی ریلیف اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
