Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے ایس ریلیف کی جانب سے عدن گورنریٹ میں شیلٹر کٹس کی تقسیم

یہ امداد مملکتِ سعودی عرب کی انسانی اور ریلیف کوششوں کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) نے یمن میں ہنگامی پناہ گاہ منصوبے کے پانچویں مرحلے کے تحت، گزشتہ روز عدن گورنوریٹ کے ضلع البريقہ میں 65 شیلٹر کٹس تقسیم کیں جن سے حال ہی میں پیش آنے والے واقعات کے باعث الحدیدہ گورنریٹ اور تعز گورنریٹ سے عدن گورنریٹ منتقل ہونے والے 65 بے گھر خاندانوں کے 390 افراد نے فائدہ اٹھایا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ امداد ان ریلیف اور انسانی منصوبوں کے فریم ورک کے تحت فراہم کی گئی ہے جو مملکت اپنے انسانی فلاحی ادارے، کے ایس ریلیف کے ذریعے دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور متاثرہ لوگوں کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے پیش کرتی ہے۔
دوسری جانب کے ایس ریلیف نے یمن میں ہنگامی غذائی امداد کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت، منگل کے روز لحج گورنوریٹ میں 234 فوڈ باسٹکس تقسیم کیں جن سے حال ہی میں پیش آنے والے واقعات سے متاثرہ 234 بے گھر خاندانوں کے 1638 افراد نے فائدہ اٹھایا۔
یہ امداد مملکتِ سعودی عرب کی ان انسانی اور ریلیف کوششوں کا حصہ ہے جو وہ اپنے فلاحی ادارے کے ایس ریلیف کے ذریعے انجام دیتی ہے اور یہ یمنی عوام کی مدد کے لیے اس کے دیرینہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 

شیئر: