’تھوڑا گھی، تھوڑی صحت، تھوڑی دولت‘، کرینہ کپور کے اتوار کے ورک آؤٹ کی روٹین کیا ہے؟
’تھوڑا گھی، تھوڑی صحت، تھوڑی دولت‘، کرینہ کپور کے اتوار کے ورک آؤٹ کی روٹین کیا ہے؟
بدھ 21 اکتوبر 2026 9:46
گھی کا ذکر حال ہی میں کرینہ اور ان کے شوہر سیف علی خان کی گفتگو میں بھی سامنے آیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے انسٹاگرام پر اپنے اتوار کے ورک آؤٹ روٹین کی جھلک شیئر کی ہے۔ انہوں نے ایک وائٹ بورڈ کی تصویر پوسٹ کی جس پر دن کے فٹنس اہداف درج تھے، ساتھ ہی گھی سے اپنی محبت کا بھی ذکر کیا۔
کرینہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تھوڑا گھی، تھوڑی صحت، تھوڑی دولت... میرا سنڈے جیم۔‘
ان کے ورزش کے معمول میں 10 راؤنڈز، 10 پلیٹ سنیچز، 10 کے بی پینڈولمز، 10 ہنج اوبلیک پل اوورز، 10 سومرسالٹ اسکواٹس اور 150 میٹر سکیئنگ شامل تھی۔
گھی کا ذکر حال ہی میں کرینہ اور ان کے شوہر سیف علی خان کی گفتگو میں بھی سامنے آیا تھا۔ ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ میں میزبان کپل شرما نے دونوں سے پوچھا تھا کہ شادی کے 14 سال بعد بھی جوان اور تروتازہ نظر آنے کا راز کیا ہے۔
سیف نے مزاحیہ انداز میں اس کا کریڈٹ دیسی گھی کو دیا، جبکہ کرینہ نے بتایا کہ گھی ان کے گھر کا مستقل حصہ ہے اور ان کے بیٹے تیمور اور جہانگیر (جے) بھی باقاعدگی سے گھی استعمال کرتے ہیں۔
سیف نے کرینہ کی عادت کے بارے میں ایک اور دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ ’یہ صرف گھی کھاتی ہی نہیں بلکہ رات کو اپنے پاؤں پر بھی لگاتی ہے۔‘
کرینہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سے اچھی نیند آتی ہے۔‘
حال ہی میں گھی سے ان کی محبت اس وقت بھی خبروں کی زینت بنی جب سیف علی خان ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 18ویں سیزن میں شریک ہوئے۔ شو میں انہوں نے دو سال کے لیے گووردھن گھی کا مفت سٹاک جیتا تھا۔
کرینہ نے کہا کہ ’انہوں نے مجھے ممبئی میں پرپوز کیا، پھر یونان میں اور پھر پیرس میں، اور تب جا کر میں نے ہاں کہا۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
اسی شو میں کرینہ نے سیف کے شادی کی پیشکش کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سیف نے انہیں ممبئی، یونان اور پیرس میں شادی کی پیشکش کی تھی، جس کے بعد انہوں نے آخرکار ہاں کی تھی۔
کرینہ نے کہا کہ ’انہوں نے مجھے ممبئی میں پرپوز کیا، پھر یونان میں اور پھر پیرس میں، اور تب جا کر میں نے ہاں کہا۔‘
اس پر سیف نے مزاح کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’اگر تم ممبئی میں ہی ہاں کر دیتیں تو میرے کافی پیسے بچ جاتے۔‘