Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنید خان قتل کیس کے ملزم کا ریمانڈ

نئی دہلی ۔۔۔۔ جنید خان قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم کو پولیس نے فریدآباد کورٹ میں پیش کرکے ریمانڈحاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم دہلی میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس نے جنید خان کو چاقوگھونپنے اور اس کے بھائیوں پر حملے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم واقعہ کے بعد 22جون سے فرار تھا۔ اسے گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا۔ سینیئرپولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ قتل کے محرک کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

شیئر: