Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پیپلز پارٹی ایڈہاک کمیٹی کی 5جولائی کی مناسبت سے خصوصی تقریب

 بھٹو نے غریب عوام ،کسان اورمزدور کو اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کا شعور پیدا کیا، محمد زمین خان
 
ریاض(ذکاءاللہ محسن)پاکستان پیپلزپارٹی ایڈ ہاک کمیٹی ریاض کی جانب سے 5جولائی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں خیبر پختون خواہ کے سابق ایم پی اے محمد زمین خان ،ایڈ ہاک کمیٹی کے چیئرمین عبدالکریم خان،ریاض راٹھور، پرویز کھٹانہ، ملک تازمین خان ،ملک محمد زمان خان، سردار نصیر خان اورملک محمد شفیق اعوان سمیت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ایم پی اے محمد زمین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا 5جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس میں منتخب عوامی حکومت کو ختم کیا گیا۔ محمد زمین خان نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام ،کسان اورمزدور کو اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کا شعور پیدا کیا ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کو زبان دی جس کی بدولت آج ہم کرپٹ لیڈران کے گریبان کو پکڑ سکتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے جمہوریت کی خاطر میاں محمد نواز شریف کی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی۔ایڈ ہاک کمیٹی کے چیئرمین عبدالکریم خان نے کہاکہ بھٹو نے قربانی دی اور وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ آج کی نوجوان نسل کو پتہ نہیں کہ لیڈر شپ کیا ہوتی ہے ۔بھٹو نے عالم اسلام کے اتحاد کے لئے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ریاض راٹھور نے اپنے خطاب میں خادمین حرمین شریفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا بھٹو نے اپنی غریب عوام کے حقوق کے لئے قربانی دی۔ تقریب میں ظاہر شاہ بھائی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی خوشحالی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ 
 

شیئر: