موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات 14 اگست 2025 کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ الاحساء میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم السودۃ میں 13 سینٹی گریڈ رہا۔
مزید پڑھیں
-
’موسم گرما میں درجہ حرارت بڑھے گا، بارش معمول سے زیادہ‘Node ID: 891427
-
سعودی عرب کے کن علاقوں میں اگست کے دوران درجہ حرارت بڑھے گا؟Node ID: 892805
قومی مرکز نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بتایا کہ دمام میں 48، العلا و حفر الباطن میں 47 اور بریدہ و الخرج میں 46 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز نے مزید بتایا کہ مدینہ منورہ، ریاض، عرعر، سکاکا، وادی الدواسر، رفحا اور القریات میں 45، مکہ مکرمہ، شرورۃ، طریف میں 43 اور جدہ میں 42 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
موسمیاتی مرکز کا کہنا تھا کہ القنفذہ میں 37، طائف 35، ابھا 29 اور الباحہ میں درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ تک آگیا۔