بھوپال۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے اس بیان سے ایک نیا تنازع شروع ہوگیا کہ اگر معمول کے مالیاتی معاملات میں تاخیر کی گئی تو افسران کو الٹا لٹکا دیا جائے گا۔انہوں نے ہفتے کو ریاستی بی جے پی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ ریمارکس پاس کئے تھے۔ اپوزیشن کانگریس جماعت نے افسران کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرنے پر ان کی مذمت کی۔بی جے پی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ کے بیان کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔بی جے پی کے ترجمان رجنیش اگروال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں۔انہوں نے کسانوں کے مالیاتی مسائل جلد حل کرنے کیلئے سخت کارروائی کی بات کی تھی جبکہ کانگریس نے الزام لگایا کہ چوہان اپنی حکومت کی ناکامی کی ذمہ داری بیوروکریٹس پر ڈال رہے ہیں۔