Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اضافی سکرین ٹائم بچوں میں دل کے امراض کے خطرات بڑھا رہا ہے، حفاظت کیسے کریں؟

بچوں کے تفریحی سکرین ٹائم کو روزانہ دو گھنٹے سے کم رکھیں (فوٹو: پکسابے)
آج کے ڈیجیٹل دور میں بچے سمارٹ فونز، آن لائن کلاسز، گیمنگ اور سٹریمنگ کے درمیان ملٹی ٹاسک کرتے ہیں، یہاں تک کہ ہوم ورک کے وقفے کے دوران یا سونے سے پہلے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سکرین پر اضافی وقت گزارنے سے نہ صرف بچوں کی توجہ یا موڈ متاثر ہو رہا ہے بلکہ یہ ان کے دل کی صحت پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔
جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے جس کے مطابق سکرین ٹائم کا ہر ایک اضافی گھنٹہ، خواہ وہ سوشل میڈیا سکرولنگ یا گیمنگ ہو، بچوں اور نوعمروں میں کارڈیو میٹابولک خطرے کو بڑھاتا ہے۔
اگر آپ اپنے بچوں کے سکرین ٹائم کو کم کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی دل کی صحت کو بڑھانا چاہتے ہیں، تو یہاں ایسا کرنے کے چند آسان طریقے بیان کیے گئے ہیں۔
روزانہ سکرین ٹائم کی حد سیٹ کریں
سکول سے متعلقہ استعمال کو چھوڑ کر بچوں کے تفریحی سکرین ٹائم کو روزانہ دو گھنٹے سے کم رکھیں۔ اس سے ان کے مجموعی ٹائم کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سکرین فری زون اور اوقات بنائیں
دن کے ان اوقات یا اپنے گھر کے کچھ حصوں کی نشاندہی کریں جہاں سکرین کی اجازت نہیں ہے جیسے کھانے کی میز، نماز، مراقبہ یا ورزش کے اوقات کے دوران، یا سونے سے پہلے۔
سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے سکرین سے پرہیز
یہ عمل نیند کے ہارمون کو صحیح طریقے سے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے اور گہری نیند کو فروغ دیتا ہے۔ ٹی وی یا موبائل ڈیوائسز کے بجائے اپنے بچے کی مادری زبان میں اسے کہانی سنائیں جو جذباتی بندھن کو بھی سہارا دیتی ہیں۔

اگر آپ مسلسل اپنے فون پر رہتے ہیں تو بچے فرض کریں گے کہ یہ معمول ہے (فوٹو: پکسابے)

آؤٹ یا انڈور کھیل کی حوصلہ افزائی کریں
جسمانی سرگرمی وقت گزارنے اور دل کے کام کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ چھوٹے بچوں کے کھیلوں کے لیے وقت نکالیں۔ اگر باہر جانا ایک مسئلہ ہے تو گھر کے اندر کھیلنے سے بھی مدد ملتی ہے۔
رول ماڈل بنیں اور اپنا سکرین ٹائم محدود کریں
بچے جو دیکھتے ہیں اس کی نقل کرتے ہیں۔ اگر آپ مسلسل اپنے فون پر رہتے ہیں، تو وہ فرض کریں گے کہ یہ معمول ہے۔ لہذا، خاندانی وقت کے دوران اپنے فون کو دور رکھیں۔ اس کے بجائے اکٹھے کھانا پکائیں، بورڈ گیم کھیلیں، یا مختصر فیملی واک کے لیے جائیں۔
والدین کے کنٹرول کو ہوشیاری سے استعمال کریں
بہت سے فونز اور ٹیبلٹس بلٹ ان پیرنٹل کنٹرولز کے ساتھ آتے ہیں۔ روزانہ سکرین کی حدی سیٹ کریں یا آلات پر ’ڈاؤن ٹائم‘ کا شیڈول بنائیں۔

 

شیئر: