Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان کے فوجی اڈے پر حملہ،26اہلکار ہلاک

  کابل ...افغانستان میں فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 26 افغان فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان نے دعوی کیا کہ قندھار صوبے کے علاقے کارز لی کے فوجی اڈے پر منگل کی رات ہونے والے حملے کو ناکام بنادیا ۔ افغان فورسز نے شدید مزاحمت کی۔80 جنگجو مارے گئے ۔ افغان فوجیوں اور طالبان کے درمیان لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ دونوں جانب سے بھاری اسلحے کا بھی استعمال کیا گیا۔عینی شاہدین کہ سیکڑوں جنگجو ٹرکوں میں سوار ہو کرآئے۔ افغان فوج نے فضائیہ سے مدد بھی لی لیکن افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی مزید کمک طلب کرلی گئی۔

شیئر: