سعودی عرب اور بلغاریہ کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کا جائزہ
وزرائے دفاع نے رابطے میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ( فائل: فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے منگل کو بلغاریہ کے ہم منصب دیمیتار ستویانوف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطبق رابطے کے دوران سعودی عرب اور بلغاریہ کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے دفاع نے خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے طریقوں کے ساتھ متعدد علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر بھی بات کی۔
