Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گال ٹیسٹ:ہند کے600رنز،سری لنکا فالوآن کے نرغے میں

    گال: ہندکے خلاف گال میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اور مہمان ٹیم کے 600 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 153 رنز پر 5کھلاڑیوں سے محروم ہو کر فالو آن کے خطرے سے دوچار ہے۔گال میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز ہندنے پہلی نامکمل اننگز 399 رنز 3 کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو چتیشوار پجارا 144 اور اجنکیا راہانے 39 رنز پر کھیل رہے تھے۔پجارا نے153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اجنکیا راہانے 57، ہاردیک پانڈیا نے 50، ایشون نے 47 اور محمد شامی نے 30 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو مزید بہتر کیا ، وردھیمان ساہا 16 اور رویندرا جدیجا 15رنز بنا سکے۔ہند کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 600 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے نوان پرادیپ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آئی لینڈرز نے 154 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں اور اب فالو آن کے خطرے سے دوچار ہے۔دمتھ کرونارتنے 2 ، اپل تھرنگا 64، گوناتھیلاکا 16، کشال مینڈس صفر اور نروشن ڈکویلا 8 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اینجلو میتھیوز 54 اور دلوروان پریرا 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ہند کی جانب سے محمد شامی نے 2جبکہ امیش یادو اور ایشون نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔آئی لینڈرز کو فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 246 رنز کی ضرورت ہے۔

شیئر: