Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوول ٹیسٹ: علیم ڈار کیلئے ایک اور اعزاز

 
  لندن:پاکستانی امپائرعلیم ڈار اپنے عمدہ فیصلوںکے لئے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹیسٹ کے دوران ٹیکنالوجی نے بھی انہیں درست ثابت کردیا ۔ اوول کرکٹ گراونڈ پر برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے مابین 4ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 353رنز بناکر آوٹ ہوگئی جس کے بعد جنوبی افریقہ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا ۔ اننگز کا 9واں اوور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ٹوبی رونالڈ جونز نے کیا اور پروٹیز اوپنر ڈین ایلگر اوور کی چوتھی گیندکھیل نہ سکے ۔وکٹ کیپر جونی بیئر اسٹو نے بلے کا کنارہ لگنے کی زوردار اپیل کی تاہم ٹوبی رونالڈ جونز زیادہ پراعتماد نہیں تھے لیکن علیم ڈار نے ڈین ایلگر کو آوٹ قرار دے دیا۔ ڈین ایلگر نے فوری طور پر فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ساتھی کھلاڑی کو اشارہ دیا کہ گیند ان کے بلے سے نہیں ٹکرایا تاہم ریویو میں علیم ڈار کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور ایلگر کو نہ چاہتے ہوئے بھی پویلین لوٹنا پڑا۔ 

شیئر: