Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال رینکنگ میں پاکستان 200 نمبر پر چلا گیا،2015ءسے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا

ِ کراچی:فٹبال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے لیکن پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ کے باوجود اس کھیل کو وہ مقبولیت نہیں مل پائی جس کا یہ کھیل حقدارہے۔ 70ءکی دہائی تک پاکستان نے فٹبال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس کے بعد رفتہ رفتہ فٹبال کا انفرااسٹریکچر تباہ ہو گیاہے۔ پاکستان جوکبھی عالمی رینکنگ میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا قدرے بہتر پوزیشن حاصل کر چکا تھا اب تنزلی کا شکار ہو کر 200 ویں پوزیشن پر جا پہنچاہے۔ پاکستانی فٹبالرزسے کوئی بھی بین الاقوامی کلب معاہدہ کرتے وقت یہ ضرور پوچھتا ہے کہ اس نے آخری مرتبہ اپنے ملک کی جانب سے انٹرنیشنل میچ کب کھیلا؟ ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہوتا۔ 2015ءکے بعد سے پاکستانی ٹیم بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت نہیں کر رہی اور پاکستانی کھلاڑی ملک سے باہر کھیلنے کے مواقع سے محروم ہیں۔کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو ملک سے باہر پروفیشنل لیگ کھیل سکتے ہیں لیکن انہیں مواقع فراہم نہیں کئے جاتے۔ملک میں قومی اور ضلعی سطح پر ہونے والے فٹبال ایونٹس نہ ہونے کے برابر ہیں جس سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو جانچنا مشکل ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی ،ڈویژنل ،صوبائی اور قومی سطح پر فٹبال لیگ ایونٹس کرانے کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر فٹبال اکیڈمیوں کا آغاز نہایت ضروری ہے۔

شیئر: