Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رماح النصر 2026‘: مشترکہ مشق میں شامل فورسز کا سیاحتی و ثقافتی مقامات کا دورہ

سعودی رائل ایئر فورس کی قیادت میں جاری مشترکہ مشق سپیئرز آف وکٹری ’رماح النصر 2026‘ میں شامل فورسز نے ثقافتی پروگرام کے تحت مشرقی ریجن کے ثقافتی و سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔
وزارت دفاع کے ایکس اکاؤنٹ کے مطابق مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والی فورسز کے یونٹس نے مرکز اثرا، جبل القارہ، القیصریہ مارکیٹ، بیت الثقافہ کا دورہ کیا۔

ثقافتی مقامات کے دورے کا مقصد مملکت کے ثقافتی ورثے کے تنوع کو متعا ف کرانے اور مشترکہ مشق میں شریک ملکوں کی فورسز کے ساتھ ثقافتی روابط کو بڑھانا ہے۔
مشترکہ مشق ’رماح النصر 2026 ‘ مشرقی ریجن کے ایئروار فیئر سینٹر میں پانچ فروری تک جاری رہے گی۔

اس میں سعودی مسلح افواج، وزارتِ نیشنل گارڈ اور پریزیڈنسی آف سٹیٹ سکیورٹی، خلیج تعاون کونسل کی یونیفائیڈ ملٹری کمانڈ کے علاوہ  پاکستان سمیت متعدد ملکوں کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے مشرقی سیکٹر کا ایئر وار فیئر سینٹر خطے کے سب سے جدید تربیتی مراکز میں سے ایک ہے۔

 

شیئر: