Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی

شنگھائی ..... چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ستمبر کے دوران مسلسل تیسری بار کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق دنیا کی بڑی معیشت چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آرہی ہے جس کی بنیادی وجہ سرمائے کی منتقلی بتائی گئی ہے۔ ستمبر کے دوران چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 بلین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 3.166 ٹریلین ڈالر ہو گئے ہیں۔ اگست کے مہینے میں چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.185 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کئے گئے تھے۔ گزشتہ سال کے دوران چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 513 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کی بنیادی وجہ چین کی جانب سے یوآن کی قدر میں کمی تھی۔

شیئر: