Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذوری حج کے ارادے سے نہ روک سکی، شمس الدین

مکہ مکرمہ .... دہلی سے تعلق رکھنے والے عازم شمس الدین معذوری کے باوجود فریضہ ادا کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ وہ 10سال سے معذور ہیں۔ بڑی مشکل سے حج کے اخراجات جمع کئے اورمعذوری کی پروا کئے بغیر حج کی ادائیگی کیلئے اپنی اہلیہ کے ساتھ ارض مقدس پہنچے ہیں۔ وہ بیساکھیو ں کی مدد سے طواف کرتے ہیں جبکہ سعی کیلئے وہیل چیئر کا استعمال کرتے ہیں جسے انکی اہلیہ چلاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 10سال سے حج ادا کرنے کا سوچ رہے تھے۔ اس عرصے کے دوران پائی پائی جمع کرکے اتنی رقم بن چکی ہے کہ دونوں میاں بیوی حج کی ادائیگی کے قابل ہوسکے۔ گھر والوں نے معذوری کو دیکھ کر مشورہ دیا کہ ارض مقدس نہ جائیں وہاں بیحد تکلیف ہوگی مگر شمس الدین حج کرنے پر بضد تھے۔ یہاں پہنچنے کے بعد بیت اللہ کو جب دیکھا تو عزم اور ہمت معذوری پر غالب آگئی۔

شیئر: