Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر:غیر ملکی کارکنان کو لمبی چھٹی دی جانے لگی

ریاض .... مائیگرنٹ رائٹ ویب سائٹ نے قطر میں غیر ملکی کارکنان کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ قطر میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے حالات غیر مستحکم ہیں۔ اس رپورٹ سے قطری حکام کے اس دعوے کی نفی ہوگئی جس میں کہا گیا تھا کہ قطر میں غیر ملکی کارکن چین و سکون سے کام کررہے ہیں۔ مذکورہ ویب سائٹ نے قطر کے 3شعبوں کے حوالے سے بتایا کہ قطری بحران کے باعث ان تینوں شعبوں میں کام کرنے والوں کے حالات تسلی بخش نہیں۔ تعمیرات ، کارگو اور ضیافت کے شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو سالانہ چھٹی کے ساتھ بغیر تنخواہ کے کھلی چھٹی دینے کا پروگرام بنالیا ہے۔

شیئر: