Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے تعاون سے غزہ کے دو بھائیوں کا اردن میں علاج

 ٹیومر کی تشخیص کے بعد فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے تعاون سے غزہ سے تعلق رکھنے والے دو بچے اردن میں ٹیومر کا علاج کرا رہے ہیں۔
غزہ کے دو بھائیوں15 سالہ قاسم ایاد الاسطل اور13 سالہ احمد ایاد الاسطل کو ٹیومر کی تشخیص کے بعد فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق غزہ میں صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجوں کی وجہ سے مقامی سطح پر صحت کی سہولتیں دستیاب نہیں، دونوں کو خصوصی ہیلتھ کیئر کےلیے غزہ سے باہر منتقل کرنے کی ضرورت تھی۔

دونوں بھائیوں کو اردن میں کنگ حسین کینسر سینٹر منتقل کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

غزہ سے دونوں بھائیوں کو اردن میں کنگ حسین کینسر سینٹر منتقل کیا گیا جو آنکولوجی میں مہارت رکھنے والا ایک معروف طبی مرکز ہے۔ طبی عملے کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جائے گا۔
یہ اقدام شاہ سلمان مرکز کی جانب سے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا حصہ ہے جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں آبادی کو درپیش صحت کے چیلنجوں، دواوں اور طبی سامان کی قلت کے پیش نظر خصوصا بحران سے متاثرہ علاقوں میں بچوں اور مریضوں کو خصوصی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔

 

 

شیئر: