طائف.... یہاں اسلامک سینٹر حویہ الطائف کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس اور تقسیم اسناد کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ میزبان ڈاکٹر ابو حماد نے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر 7اسلامی مراکز کے علماءاور داعیانِ کرام نے اردو کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہیں دین حق سے کامل اور پختہ وابستگی کی تلقین کی۔ مقررین میں مولانا مختار احمد عثمانی، محمد افتخار وٹو، رحمت اللہ بالی، عبدالحمید فیاض، باری عبدالمحسن، رئیس احمد اور ضیاءالحق کے نام قابل ذکر ہیں۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب طلباءکو انعامات دیئے گئے اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس میں پاکستانی او رہندوستانی کمیونٹی کے لوگ کثیر تعداد میں شامل ہوئے۔