Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی ہمیں حب الوطنی نہ سکھائے، ممتابنرجی

کولکتہ۔۔۔۔مرکزی حکومت کے ساتھ تصادم میں مغربی بنگال حکومت نے تمام اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو ضروری ہدایات میں کہا ہے کہ وہ مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی طرف سے مقرر یوم آزادی کی تیاریوں کو روک دیں۔ مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے متعلقہ سرکلر پر ممتا بنر جی حکومت کی یہ رائے ایک ہدایت کی شکل میں آئی ہے جسے ریاست کے تمام اضلاع کے منصوبہ انچارج کو بھیجا گیا ہے۔ ملک کی 70ویں یوم آزادی کی تقریب میں اسکول اور کالج کی طرف سے کچھ اضافی سرگرمیوں کے مرکزی وزارت کے سرکلر کو ایک طرح سے ردکرتے ہوئے ریاستی حکومت نے 11اگست کو اپنی ہدایات میں کہا تھا کہ محکمہ تعلیم نے یہ طے کیا ہے کہ آزادی کا دن اگسٹ 2017ء کو اس طرح نہیں منایا جائیگا۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اسکول کالج ہر سال جس طرح یو م آزادی مناتے رہے ہیں ویسے ہی امسال بھی منائیں۔ریاست کے وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی نے کہا کہ ریاست کے عوام کو حب الوطنی پر بی جے پی سے سبق لینے کی ضرورت نہیں ۔ مرکز میں حکمراں پارٹی کو دوسروں کو یہ بتانے کا حق نہیں کہ وہ یوم آزادی کس طرح منائیں۔ چٹر جی نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم مرکز کی تجویز کی مخالفت کررہے ہیں بلکہ ہم نے کہا کہ یہ جشن ہم اپنی طرح سے منائیں گے۔ ہم بی جے پی سے حب الوطنی کا سبق نہیں سیکھیں گے۔ مرکز میں حکمراں پارٹی کو دوسروں کو حب الوطنی پر ہدایات دینے کا کوئی حق نہیں۔

شیئر: