Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں بازارشام 7بجے اور شادی ہال رات 10بجے بند ہونگے

  کراچی ...... سندھ حکومت کی جانب سے یکم نومبر سے بازار شام 7 بجے اور شادی ہال رات 10 بند کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں بازاروں کو شام 7 بجے بند کرانے کے فیصلے پرسختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔اس کے علاوہ شادی ہالزکی انتظامیہ کو تقریبا رات 10 بجے تک ختم کرانے کا پابند کیا جائے گا۔ دکانوں اورشادی ہالز کی وقت پر بندش سے بجلی کی خاطرخواہ بچت ہوگی۔ اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ شادی کے کھانے میں ون ڈش کا قانون سختی سے لا گو ہوگا ۔کسی بھی تقریب میں صرف سالن روٹی، چاول اورمیٹھے کی اجازت ہوگی۔ تمام فیصلوں پریکم نومبر سے سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا ۔سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی احکامات جاری کر دیئے جائیں گے۔ دریں اثناءکراچی تاجر اتحاد نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجو دہ حالات میں جلد دکانیں بند کرنا ممکن نہیں ۔حکومت نے عجلت میں فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: