Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ اسمارٹ فون چارجنگ پہ لگا کر سو جاتے ہیں؟

اکثر اوقات ہم اسمارٹ فون پورا دن مسلسل استعمال کرنے کے بعد رات کو اسے چارجنگ پر لگا کر سو جاتے ہیں جس سے موبائل بیٹری کو ضرورت سے زیادہ پاور ملتی رہتی ہے جو اسے کمزور بنا دیتی ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے جدید بیٹری سسٹم کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ ضرورت سے زائد پاور کو واپس دھکیل دیتی ہے لیکن پھر بھی اس عمل کے دوران موبائل بیٹری کو کچھ نہ کچھ نقصان پہنچتا ہے۔ چارجنگ کے دوران موبائل بیٹری میں الیکٹران گردش کر رہے ہوتے ہیں جسکے باعث موبائل گرم ہو جاتا ہے ۔ اگر ماحول کا درجہ حرارت30 ڈگری سے زیادہ ہو تو موبائل بیٹری میں موجود لیتھیم کی کارکردگی بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ بیٹری کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ اسے ضرورت سے زیادہ چارج نہ کیا جائے اور چارجنگ کرتے وقت موبائل ٹھنڈی جگہ رکھا جائے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: