Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیریبیئن لیگ:بابر اعظم ہدف تک نہ پہنچ سکے، سہیل تنویر کی عمدہ بولنگ

گیانا:آل راﺅنڈر کیسیرک ولیمز نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کے د لچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جمیکا ٹالاواہزکو ایک اور فتح سے ہمکنار کرا دیا۔جمیکا کی ٹیم نے یہ میچ صرف2رنز سے جیتا اور پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جمیکا کی ٹیم صرف129رنز کا ہدف فراہم کر سکی تھی تاہم میچ کے آخری مراحل میں بولرکی اچھی کارکردگی نے اسے فتح دلائی۔گیانا کے کپتان مارٹن گپٹل نے ٹاس جیت کر پہلے جمیکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنر فلپس نے 2چھکے اور4چوکے لگاکر 51رنز بنائے۔انہیں سہیل تنویر نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ریاد ایمرت اور راشدخان نے2-2وکٹیں لیں۔ سہیل تنویر نے عمدہ بولنگ کی اور ان کے 4اوورز میں صرف14 رنز بنے۔ 129رنز کا ہدف اس وقت گیانا کی ٹیم کے لئے اور بھی آسان نظر آنے لگا جب اوپنرز نے11.3اوورز میں 67رنز اسکور کرلئے لیکن صرف10رنز کے اضافے پر 2وکٹیں گرنے سے جمیکا کو دباﺅکا سامنا کرنا جسے ختم کرنے میں بابر اعظم اور جیسن محمد نے کسی حد تک کامیابی حاصل کرلی۔ یہ دونوں اسکور کو125رنز تک لے گئے اور گیانا کی کامیابی یقینی نظر آنے لیکن اس مرحلے پر آخری اوور میں جب میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 8رنز درکار تھے کیسیرک ولیمز نے اپنے حواس بحال رکھتے ہوئے پہلے بابر اعظم اور پھر ان کے بعدآنے والے روشون پریمس کے آﺅٹ کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور یقینی فتح بھی ان سے چھین لی۔آخری گیند پر 3رنز درکار تھے اور باونڈری لگانے کی کوشش میں روشون کیچ آوٹ ہو گئے۔ گیانا کی ٹیم 4وکٹوں پر126رنز بناتے ہوئے صرف2 رنز سے مات کھا گئی۔ جیسن محمد24رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ چیڈک والٹن اور کپتان مارٹن گپٹل نے بالترتیب37اور33رنز کی اننگز کھیلیں۔ بابر اعظم نے 23اورتیسری وکٹ کی شراکت میں49 رنز کا اضافہ بھی کیا لیکن ٹیم کو ہدف تک نہ پہنچا سکے۔ کیسیرک ولیمز کو ان کی عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شیئر: