Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدارس کے اساتذہ اور عملہ کی معلومات ویب پورٹل پر

لکھنو۔۔۔۔ریاست کے وزیر اقلیتی بہبود اور مسلم وقف نیز حج لکشمی نرائن چودھری نے کہا کہ دیگر تعلیمی نظام کی طرح مدرسہ کی تعلیم کو بھی جدید خطوط پور استوار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو تکنیکی اور فنی صلاحیتیں حاصل کرکے روزگار حاصل کرسکیں۔ انہوں نے یوپی اسمبلی میں واقع تلک ہال میں یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے نئے ویب پورٹل madarsaboard.upsdc.gov کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں تقریباً19ہزار تسلیم شدہ اور  560گرانٹ یافتہ مدارس قائم ہیں۔ یہ پورٹل مدرسہ تعلیمی بورڈ کے معیار میں اصلاح لانے اور تجدید کاری کی سمت ایک موثر قدم ثابت ہوگا۔ محکمہ کی پرنسپل نے کہا کہ یہ نیا ویب پورٹل مدرسہ تعلیمی نظام میں جواب دہی اور شفافیت کی جانب مثبت قدم ہے۔رجسٹرار راہول گپتا نے کہا کہ ریاست کے سبھی مدارس کے تمام اساتذہ اور غیرتدریسی عملہ کی معلومات ، آدھار کارڈ کی تفصیلات کے ساتھ منیجر کے ذریعے پورٹل پر اَپ لوڈ کی جائیں گی اور مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات بھی اسی پورٹل کے توسط سے کرائے جائیں گے۔

شیئر: