Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں برس پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

گوگل نے سات کیٹیگیریز کی ٹاپ سرچز جاری کی ہیں (فوٹو: گوگل)
سال 2025 اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے اور سرچ انجن گوگل نے اس موقع پر ٹاپ سرچز کے متعلق جاری کر دیا ہے۔
سال 2025 میں پاکستانی صارفین کی جانب سے جن موضوعات، شخصیات، ٹیکنالوجی ایپس، مقامی خبروں اور ڈراموں کو سب سے زیادہ تلاش کیا ہے ان کی تفصیلی فہرست سامنے آ گئی ہے۔
کرکٹ بدستور پاکستانیوں کا پسندیدہ ترین موضوع رہا ہے اور یہ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی کیٹیگری میں شامل رہا ہے۔

کرکٹ

1: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
2: پاکستان سپر لیگ
3: ایشیا کپ
4: پاکستان بمقابلہ انڈیا
5: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
6: انڈیا بمقابلہ انگلینڈ
7: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز
8: انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا
9: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی
10: پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات

ایتھلیٹز

1: ابھیشیک شرما
2: حسن نواز
3: عرفان خان نیازی
4: صاحبزادہ فرحاں
5: محمد عباس
6: صائم ایوب
7:یاسر خان
8: کاشف علی
9: سیف حسن
10: عبدالصمد

 مقامی خبریں

1: پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری
2: کراچی میں سیلاب کی صورتحال
3: ایران
4: آسان کاروبار کارڈ
5: دریائے چناب کے قریب سیلابی حالات
6: فیڈرل بورڈ کےامتحانات کے نتائج
7: دسویں جماعت کے امتحانات
8: وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم 2025
9: پاکستان میں سونے کے نرخ
10: نویں جماعت کے نتائج کی تاریخ

ٹیکنالوجی

1: جیمنائے
2: تماشا
3: ڈیپ سیک
4: مائیکو
5: آن فور ٹی
6: گوگل اے آئی سٹوڈیو
7: کلاڈ
8: آئی فون 17
9: گروک
10: نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی)

ریسپیز

1: سینڈوچ ریسپیز
2: فوڈ فیوژن ریسپیز
3: کوئنوآ ریسپیز
4: ڈؤ ریسپیز
5:مٹھائیاں
6:مٹن ریسپیز
7: ایزی ریسپیز
8: ٹوفو ریسپیز
9: سوپ ریسپیز
10: بیف ریسپیز

ہاؤ ٹو

1: کراچی ای چالان چیک کرنے کا طریقہ
2: انسٹاگرام پر ڈیلیٹ شدہ/اَن سینٹ پیغامات دیکھنے کا طریقہ
3: گاڑی کی انشورنس کیسے کرائیں
4: کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری
5: سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری
6: کریڈٹ کارڈ کے لیے اپلائی کرنا
7:گِبلی فوٹو بنانے کا طریقہ
8: بہترین وکیل کا انتخاب
9: نوکوپرنٹ ایپ سے موبائل پر پرنٹ نکالنے کا طریقہ
10: بلاگ اپ لوڈ کرنے کا طریقہ

ڈرامے

1: شیر
2: جڑواں
3: آس پاس
4: نقاب
5: موہرا
6: اقتدار
7: پرورش
8: میری زندگی ہے تُو
9: دایان
10: دنیاپور

شیئر: