موبائل فون سے دور ی آپ کو پریشان کرتی ہے؟
ہانگ کانگ۔۔۔۔کیا آپ اُس وقت پریشان ہوجاتے ہیں جب آپ کا موبائل فون ہاتھ میں نہ ہو۔ریسرچرز کا کہنا ہے کہ لوگ اس وقت پریشانی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے اسمارٹ فون کو اپنے ہاتھوں کا ایک لازمی حصہ سمجھ رکھا ہے۔ متعدد لوگوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہیں اب مختلف باتیں یاد کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ پہلے ہی اسے موبائل فون پر تحریر کرچکے ہوتے ہیں۔ اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں لوگوں کی جسمانی حالت متاثر ہورہی ہے اور خاص طور پر ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ہانگ کانگ یونیورسٹی کی جائزہ رپورٹ کے مطابق اس قسم کی حالت کو ’’نوموفوبیا‘‘کہا جاتا ہے ۔لوگ اس بیماری میں بھی مبتلا ہیں کہ وہ تقریباً ہر وقت اپنا موبائل چیک کرتے رہتے ہیں ، بیٹری کی صورتحال دیکھتے رہتے ہیں حتیٰ کے باتھ روم میں بھی موبائل سے چھٹکارا نہیں پاتے۔ ریسرچرز نے خبر دار کیا کہ یہ رجحان جاری رہے گا کیونکہ موبائل فون کمپنیاں اس میں مزید فنکشنز متعارف کراتی رہتی ہیں۔ادھر جنوبی کوریا میں طلبہ کے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ نوموفوبیا کا شکار طلبہ زیادہ تر خودسر ثابت ہوئے ہیں ۔ وہ اپنی تحریر میں ’’میں ‘‘کا لفظ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔