Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹ کی ہیکنگ آسان،انسان کو ہلاک بھی کرسکتا ہے

سیاٹل ..... ماہرین نے خبردار کیاہے کہ ایسے روبوٹ جو زیادہ مقبول ہوں انہیں بہت آسانی سے ہیک کیا جاسکتا ہے جبکہ انہیں ہیکرز لوگوںکی جاسوسی پر بھی لگاسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ وہ ان روبوٹ سے کسی بھی دشمن کی کھوپڑی توڑنے کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ سیاٹل میں قائم ایک سائبر سیکیورٹی فرم نے خبردار کیا ہے کہ یہ روبوٹ خطرناک ترین ہتھیاروں میں تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔ اس وقت امریکہ میں روبوٹ تیار کرنے والی 4کمپنیاں مشہور ہیں اور ان سب میں بعض معاملات پر اتفاق رائے ہے۔ اس کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ صنعتوں میں کام کرنے والے بعض روبوٹس کو ہیکنگ کے بعد آسانی سے جاسوسی کرنے والی ڈیوائس میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ ہتھیار کا بھی کام کرسکتے ہیں۔ ان ماہرین نے 4ممتاز کمپنیوں کے روبوٹس پر تحقیق کی۔ان روبوٹس کو انکی بعض خامیوں کی وجہ سے ہائی جیک کرنا آسان تھا۔ مثال کے طور پر یونیورسل روبوٹ کمپنی جو صنعتوں کیلئے روبوٹ تیارکرتی ہے اور یہ روبوٹ انسانوں کیساتھ کام کرتے ہیں۔ ان میں جو سیفٹی آلات لگے ہوئے ہیں اسے ہیک کرنے کے بعد قریب کھڑے انسا ن پر حملہ آور کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: