Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہیل تنویر کی اوپننگ نے گیانا واریئرز کو جتوا دیا

پروویڈینس، گیانا:پاکستانی آل راونڈر سہیل تنویر کو اوپنر کے طور بھیجنا گیانا ایمیزون واریئرز کے لئے فائدہ مند ثابت ہو ا اور ناکامیوں سے دوچار سینٹ لوسیا اسٹارز کو کپتان کی تبدیلی کے باوجود ایک اور شکست سے دوچار ہونا پڑا۔گیانا ایمیزون واریئرز نے101 رنز کا ہدف3 وکٹوں پر 15ویں اوور میں حاصل کرلیا۔سہیل تنویر نے38رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ ر ہے۔ سینٹ لوسیا اسٹارزنے 7وکٹوں پر 100 رنز بنائے۔ اس ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سامی 19رنز بنا سکے۔راشد خان اور ریاد امرت نے2-2وکٹیں لیں۔جوابی بیٹنگ میںکپتان مارٹن گپٹل نے سہیل تنویر کو اوپننگ پر بھیج دیا۔ 22رنز پر2وکٹیں گرجانے سے گیانا ٹیم دباﺅمیں آگئی تاہم سہیل تنویر نے جیسن محمد کے ساتھ مل کر صورتحال کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 51رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ 73کے مجموعی اسکور پر سہیل تنویر29گیندوں پر 38رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ۔جیسن محمد نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور گجنند سنگھ کے ساتھ 15ویں اوور کی چوتھی گیند پر ہدف حاصل کر لیا۔جیسن محمد42رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔سہیل تنویر کو مجموعی کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔میچ کے بعد سہیل تنویر نے کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ اوپنر کے طور پر کھیلنا پڑے گا، خوشی ہے کہ کپتان کی توقعات پر پورا اترا۔ ہر کامیابی کے ساتھ حوصلہ مزید بڑھ رہا ہے اور اب پوری کوشش ہے کہ اگلے راونڈ تک رسائی حاصل کریں۔ ہمارے2میچ ابھی باقی ہیں۔

شیئر: