Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکٹر 7کے پاکستانی عازمین کی آخری حج فلائٹ پہنچ گئی

پاکستانی حجاج کیلئے ٹرانسپورٹ، کھانے ورہائش کا بہترین انتظام ہے، ڈاکٹر اسد نعیم
مکہ مکرمہ (جاوید راہو) حج مشن کے سیکٹر7کے پاکستانی عازمین کی آخری فلائٹ جدہ پہنچ گئی۔اس طرح سیکٹر 7سے تعلق رکھنے والے عازمین کی تمام پروازیں ارض مقدس آ چکی ہیں۔ سیکٹر 7 کے ڈپٹی کمانڈر ڈاکٹر اسد نعیم نے اردو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حجاج کرام کیلئے ٹرانسپورٹ، کھانے اور رہائش کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ حج مشن کے معاون حجاج کرام کی رہنمائی 24گھنٹے کر رہے ہیں۔ منیٰ میں بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ میڈیکل مشن بھی عازمین حج کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ سیکٹر 7 کے عازمین نے کہا کہ حکومت پاکستان نے عازمین حج کےلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے سعودی حکومت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے عازمین کےلئے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

شیئر: